Friday November 22, 2024

ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو اگست کے مقابلہ میں ستمبر میں 2.06 فیصد کم ہے۔ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران عمومی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مہینہ میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اگست کے مقابلہ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ستمبرمیں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 2977.17 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 2.06 فیصد کم ہے،

اگست میں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 3039.94 روپے اور گزشتہ سال ستمبر میں 2864.05 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ڈھائی کلوگرام ڈالڈا گھی کی ستمبر میں اوسط قیمت 1404.80 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 1.81 فیصد کم ہے، اگست میں ڈھائی کلو گرام ڈالڈا گھی کی اوسط قیمت 1430.63 روپے اور گزشتہ سال ستمبرمیں 1397.53 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایک کلو ڈالڈا گھی کی ستمبرمیں اوسط قیمت 544.44 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 1.03 فیصد کم ہے، اگست میں ایک کلو ڈالڈا گھی کی اوسط قیمت 550.13 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبر میں 541.11 روپے تھی۔اعداد و شمارکے مطابق ستمبرمیں ایک کلو سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 525.18 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست میں 529.01 روپے اور گزشتہ سال ستمبر میں 523.36 روپے تھی۔

FOLLOW US