سیالکوٹ : تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے بھی سیاست میں قدم رکھ دیا، ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں سیاست عثمان نے چھوڑی ہے میں نے نہیں، سیاسی مخالفین کو للکارتے ہوئے کہ جو تم چاہتے تھے تم نے کرلیا ، اب میں تمہارا مقابلہ کروں گی۔اب سیاسی میدان میں پتہ چلے گا کہ میں ’’شیر ‘‘کا کیا حشر کرتی ہوں۔ یاد رہے کہ عثمان ڈار نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے،ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نےبتایا کہ 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر صدارت زمان پارک میں کی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی تھی، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2022 میں لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی روکنے کیلئے کیا گیا، 9 مئی کے حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔
ماشااللہ عثمان ڈار کی والدہ ڈٹ گئی ہیں۔
سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہے اسکی ماں نے نہیں۔
پھیلاؤ اسکو سب۔🔥 pic.twitter.com/Zxo114r1xO— Arslan Baloch (@balochi5252) October 4, 2023