Saturday November 23, 2024

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت گرنے کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں ایک روپے ایک پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 285 روپے 75 پیسے میں جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 98 پیسے گر کر 286 روپے 76 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

حوالہ ہنڈی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤں کے بعد سے ڈالر کی قدر مسلسل نیچے آرہی ہے جب کہ پاکستانی روپیہ ستمبر میں دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس 161 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 788 پر آگیا جو کہ گزشتہ روز 46 ہزار 627 پر بند ہوا تھا۔

FOLLOW US