Sunday November 24, 2024

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ انشاءاللہ اس میں کامیابی کا امکان برقرار ہے اور نیت صاف رہی تو بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہیں گے، اچھا دن ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی ایک بڑی کامیابی کسی وقت بھی آپ کے سامنے آ سکتی ہے۔ بس اس کو خودبخود چل کر آپ کے سامنے آ کستی ہےّ بعض افراد کی سمت بھی بدلنے کا امکان موجود ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج کچھ بہتری کے امکانات روشن ہیں۔کافی دنوں سے جن مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے اس سے نکل جائیں گے۔ بس حقوق العباد کے حوالے سے آج خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
رکاوٹیں اب روزانہ کے حساب سے ختم ہو رہی ہیں۔ آپ کو اب ان اچھے دنوں سے ٰائدہ اٹھا لینا چاہیے اور محنت و لگن سے چلیں گے بہت جلد مطلوبہ نتائج حاصل کر سکیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صدقے کا عمل بھی جاری رکھیں۔ آپ پوری طرح بندش جیسی صورت حال سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ آپ کو چاہیے کہ سورئہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام ضرور پڑھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ ان افراد سے دور رہیں جن لوگوں نے ماضی میں آپ کو دھوکا دیا تھا۔ آپ اس طرف توجہ نہیں دے رہے ۔ غور کریں ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بیماری وغیرہ کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔ اس وقت آپ کی پوزیشن بہترنہیں ہے۔ مخالفین بھی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ نقصان سے صرف رجوع الٰہی سے بچ سکتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار کا معاملہ بحکم اللہ مزید بہتری ہونے کی امید ہے۔ آپ جس کوشش میں لگے ہوئے تھے اس میں روز بروز بہتری آتی جا رہی ہے اور جلد ہی منزل کے قریب ہوں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ چند دن خود کو منظر عام سے غائب رکھیں کیونکہ بلاوجہ کی پکڑ کا شکار ہو سکتے ہیں اور جو لوگ شرارتوں سے بعض نہیں آئیں گے وہ سخت نقصان اٹھائیں گے وارننگ ہے آپ کو۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو اچھا وقت مل رہا ہے تو آپ اس کی پروا نہیں کر رہے۔ پھر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے ابھی بھی وقت ہے اس اچھے وقت کی قدر کریں۔ آج بڑا ہی خاص دن ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مخالف آپ کو روک رہے ہیں اور حالات بہترین ہیں۔ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ کس طرح اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور یاد رکھیں یہ تبدیلی کے حوالے سے بھی اہم دن ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ستاروں کی اتنی اچھی چال سے بھی آپ کا فائدہ نہیں اٹھا سکے تو پھرکب اٹھائیں گے۔ اس اچھے وقت کی قدر کریں اور رسک لے کر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرلیں تو بہتر ہے آپ کے لئے۔

Source: DailyPakistan

FOLLOW US