Saturday November 23, 2024

ورلڈ کپ سے پہلے قومی ٹیم کا ون ڈے کرکٹ میں نمبر 1بننے کا امکان ، لیکن کیسے؟

بھارت نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان سے نمبر ون پوزیشن چھین لی ۔بھارتی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے کر آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی جب کہ پاکستانی ٹیم جو ڈیسیمل پوائنٹ پر بھارت سے آگے تھی دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے پوائنٹس 116 ہو گئے ہیں جب کہ پاکستان کے پوائنٹس 115 اور آسٹریلیا کے 111 ہیں۔ انڈین ٹیم ناصرف ون ڈے بلکہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس یعنی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

اب اگر آسٹریلیا نے بھارت کو بقیہ دو میچوں میں شکست دی تو پاکستان ایک بار پھر رینکنگ میں ٹاپ پر جا سکتا ہے۔اگر آسٹریلوی ٹیم اپنا کام کرتی ہے تو گرین شرٹس ایک بار پھر نمبر ون ون ڈے ٹیم بن جائیں گے اور ورلڈ کپ میں شاندار انداز میں قدم رکھیں گے۔

FOLLOW US