کولمبو: بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے ون ڈے کرکٹ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں کولمبو میں مدمقابل آئیں۔سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا۔ فائنل میں سری لنکا کی بیٹنگ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوئی لیکن میچ کا آغاز ہوتے ہی سری لنکن بیٹنگ لائن ڈگمگاگئی۔بھارتی باولرز کے سامنے سری لنکن بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور صرف 12 رنز پر اس کے ابتدائی 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جبکہ پوری سری لنکن ٹیم 15.2 اوورزمیں 50 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،
سری لنکا کےکوشل مینڈس 17 رنزبناکرنمایاں رہے، سری لنکا کے پانچ کھلاڑی صفرپرآوٹ ہوئے۔ محمد سراج نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے 21 رنزدے کر 6 وکٹیں لیں جبکہ ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے اور ایک وکٹ بمراہ کے حصے میں آئی۔آئی سی سی فل ممبر ٹیم کے کم سے کم سکور پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ بھی سری لنکا نے اپنے نام کرلیا۔ اس کے علاوہ سری لنکا کا 50 رنز پر آل آؤٹ ہونا کسی بھی مینز ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹیم کا سب سے کم مجموعی سکور ہے۔
مزید :
Asia Cup News Updates –