Sunday November 24, 2024

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15سے 35فیصد تک اضافہ کردیا

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سفر بھی مہنگا ہو گیا،ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15سے 35فیصد تک اضافہ کردیا،لاہور سے ملتان کا کرایہ 2ہزار سے بڑھا کر 2200روپے کر دیاگیا،لاہور سے ساہیوال کا کرایہ 1200سے 1500روپے کردیا گیا،اسی طرح لاہور سے مری اور ایبٹ آباد کا کرایہ 2400سے 2700روپے کردیا گیا،لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 2000سے بڑھا کر 2200روپے کردیاگیا۔

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد میانوالی کا کرایہ 2000سے بڑھا کر 2300 اور خوشاب کا 1800سے 2200کر دیاگیا،لاہور کراچی کا کرایہ 6ہزار سے بڑھا کر 6700روپے کردیا گیا،حیدر آباد کا کرایہ 6200، سکھر 4700 اور صادق آباد کا کرایہ 3200روپے مقررکردیاگیا۔جبکہ فورٹ عباس کا کرایہ 2000سے بڑھا کر 2200روپے کردیاگیا،بہاولپور کا کرایہ 2000سے بڑھا کر 2300روپے کردیا گیا، مظفر گڑھ 2500، علی پور2700، پشاور اور ڈی جی خان کا کرایہ 2700روپے مقررکر دیاگیا،کرایوں میں اضافے پر محکمہ ٹرانسپورٹ و اتھارٹی لمبی تان کر سو گئے۔

FOLLOW US