کولمبو:ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم سے تشویشناک خبریں سامنے آرہی ہیں اور ایک نجی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈریسنگ روم میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔تاہم اب اس خبر سے متعلق اصل حقیقت سامنے آگئی ہے ، دراصل سری لنکا سے میچ ہارنے کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے درمیان اس شکست پر بات چیت ہوئی اور اس طرح کی گفتگو ہر میچ کے بعد کی جاتی ہے ۔سپورٹس صحافی احتشام کے مطابق بابر اعظم نے بھی کھلاڑیوں سے بات چیت کی تاکہ ان کا حوصلہ بڑھا یا جا سکے ،
اس موقع پر شاہین آفریدی کی جانب سے بابر اعظم کو ایک مشورہ دیا گیا جو پاکستانی ٹیم کے فائدے میں ہے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کسی قسم کی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔ اس سے قبل بول نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ بابراعظم کی جانب سے کھلاڑیوں پر تنقید کے دوران شاہین آفریدی بول پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس کی انہیں شاباش ملنی چاہیےاس پر بابر اعظم نے جواب دیامجھے پتہ ہے کس نے اچھا کیا ہے اور کس سے نہیں ہو رہا۔اس دوران گرما گرمی کو ختم کرنے کے لیے محمد رضوان درمیان میں آئے اور پھر بابر اعظم پریس کانفرنس کرنے چلے گئے اور اس کے بعد وہ سیدھا آ کر بس میں بیٹھ گئے اور کسی کھلاڑی سے نہ ملے۔