Saturday November 16, 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو گئی

کراچی : انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1.09 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 297.73 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 298 روپے 82 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 99 روپے ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس میں آج بھی کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

100 انڈیکس 103 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 694 پر پہنچ گیا جو کہ گزشتہ روز 45 ہزار 590 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث گزشتہ کئی روز سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج پاکستان میں چینی کے ریٹ کم ہو رہے ہیں، بجلی، پیٹرول کے ریٹ بھی کم ہوں گے، ڈالرکا ریٹ مسلسل کم ہو رہا ہے، آپریشن جاری اور اسمگلنگ بند رہی تو ڈالر 250 روپے تک بھی جاسکتا ہے۔ ملک بوستان نے مطالبہ کیا ہےکہ ڈالر بیچنے کے لیے آنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ بلیک مارکیٹ نہ چلے جائیں

FOLLOW US