اسلام آباد: 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور بڑے اضافے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور بڑے اضافے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بلند ہوتی قیمتیں پاکستان میں مہنگائی کے نئے طوفان کے خدشات کو جنم دے رہی ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں مذید کمی نہ ہوئی تو 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی۔ گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت88 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 93 ڈالر تک پہنچ گئی۔
ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو چکا ہے۔