Monday November 25, 2024

شوگرملز مالکان کی پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کرنیکی یقین دہانی

لاہور: لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔ شوگر ملز مالکان نے نگران وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینیکے لیے اتوار بازاروں میں خصوصی اسٹالز پر چینی فروخت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملز مالکان سے ملاقات میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

FOLLOW US