Monday November 25, 2024

ترکیہ میں شہری کو 11 ہزار 196 سال قید کی سزا سنا دی گئی، مجرم نے ایسا کونسا جرم کیا تھا ؟

انقرہ : ترکیہ میں 29 سالہ فاروق فتح کو 11 ہزار 196 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مجرم کو کرپٹو کرنسی فراڈ سکینڈل میں سزا سنائی گئی، 2 ہزار سے زائد افراد کو کرپٹو کرنسی کا جھانسا دیکر 356 ملین لیرا کا چونا لگوانے والے فاروق فتح اوزر ، اس کی بہن اور بھائی کو سخت سزائیں سنائی گئیں۔ فاروق فتح نے محض 22 سال کی عمر میں کمپنی کھولی تھی اور پھر منی لانڈرنگ، فراڈ اور منظم جرائم کا نیٹ ورک بنایا، کرپٹو کرنسی سے مال بنایا، اسے 2 ہزار سے زائد دھوکا دہی کے مقدمات کا سامنا تھا،

جس پر وہ 2021 میں البانیہ فرار ہو گیا، اسے جون میں ترکیہ واپس بھیج لایا گیا تھا ہر کیس کی الگ الگ سنوائی ہوئی اور الگ الگ سزائیں دی گئیں اس طرح مجموعی سزا 11 ہزار سے زائد سال بن گئی۔ اے ایف پی کے مطابق استغاثہ نے عدالت سے فاروق فتح کو مجموعی طور 40 ہزار 562 سال قید کی سزا سنانے کی درخواست کی تھی۔ فاروق فتح کی بہن سیراپ اور بھائی گوون کو بھی انہی الزامات کا مجرم قرار دیا گیا۔

FOLLOW US