Friday November 22, 2024

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی فہرستیں تیار،حساس اداروں نےکمر کس لی،گرینڈ آپریشن جلد ہو گا

کراچی: امریکی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈان جاری ہے جبکہ آخری معرکے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ ایف آئی اے، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کیلئے کمر کس لی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی ای)، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گرینڈ آپریشن کیلیے کمر کس لی ہے۔

ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزی کرنے والی ایکسچینج کمپنیز اور افراد کی نشاندہی کر کے فہرستیں تیار کر لی گئی، ایف آئی اے اور حساس اداروں نے کمپنیوں کا دو سالہ ڈیٹا بھی حاصل کر لیا۔غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست تیار کر لی گئی۔ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے بینکوں سے لاکرز مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کر دیں۔ تحقیقاتی ایجنسی اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالر کی بڑی تعداد بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے ڈالر ریکوری آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بینک لاکرز کو اسکین کر سکیں گے، کریک ڈان سے ڈالر کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے

FOLLOW US