اسلام آباد : بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ، بجلی چوری میں ملوث سینکڑوں افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق اب تک تقسیم کار کمپنیوں کے 1955 افسران کیخلاف مقدمات درج کیا جا چکا ہے ، 21 گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جاچکی ہیں،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں پر 40 لاکھ یونٹس بجلی چوری ثابت ہونے پر 164 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس میں سےایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوگئے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق لیسکو 351، گیپکو 138، فیسکو کے 195 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کی گئی ہے جبکہ آئیسکو کے 219، میپکو کے 314، پیسکو کے 299، حیسکو 112، سیپکو 86، کیسکو 165، ٹیسکو کے 35 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 248 منفی ساکھ والے افسران کوبغیرسفارش کے مختلف علاقوں میں تبدیل کردیاگیا۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوری کے ذمہ داروں کےخلاف کریک ڈاؤن کاسلسلہ جاری ہے، ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے 2199 سے زائد بجلی چوری کے مقدمات سامنے آئے ہیں۔