Friday November 22, 2024

ایشیا ءکپ ، کولمبو میں گزشتہ رات سے تیز بارش ، کب تک جاری رہنے کا امکان ہے ؟ شائقین کرکٹ کیلئے پریشان کن خبر

کولمبو : ایشیاءکپ کے تین میچز لاہور میں ہو چکے ہیں اور گزشتہ روز سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی ، اب سپر فور مرحلے کے5 میچز اور ٹورنامنٹ کا فائنل کولمبو میں شیڈول ہیں جہاں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جوکہ آئندہ دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں سپر فور مرحلے کے بقیہ چار میچز کا آغاز 9 ستمبر سے ہو گا ، پاکستان ،سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج دوپہر کولمبو پہنچیں گی

جبکہ بھارتی ٹیم پہلے ہی کینڈی سے کولمبو پہنچ چکی ہے ۔کولمبو میں گزشتہ رات سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جو کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں تک بھی جاری رہنے کا امکان ہے ،جس سے کولمبو میں ہونے والے ایشیاءکپ کے اہم ترین میچز متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ۔ آئی ایم ایف نے 400 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے ریلیف پیکج مسترد کر دیا، کتنے یونٹس والوں کا منظور کیا، ساتھ ایک اور ‘ڈو مور’ کا مطالبہ ا س سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 ستمبر کو ہونے والا میچ بھی بارش کی نظر ہو گیا تھا جو کہ پالیکیلے میں شیڈول تھا تاہم اب پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا میچ کولمبو میں 10 ستمبر کو شیڈول ہے ۔

سپری فور مر حلے کا دوسرا میچ 9 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ستمبر کو شیڈول ہے ، چوتھا میچ 12 ستمبر کو انڈیا اور سری لنکا جبکہ پانچواں میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 14 ستمبر کو ہو گا ۔ سپر فور مرحلے کا چھٹا میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو ہو گا ۔

FOLLOW US