Friday November 22, 2024

جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان

لاہور:عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے عرس مبارک پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے عرس کی سالانہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے7ستمبربروز جمعرات کومقامی تعطیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 7ستمبرکوضلعی دفاتربند رہیں گے،پنجاب سول سیکرٹریٹ اورخودمختارادارےکھلےرہیں گے۔داتاعلی ہجویریؒ کے980ویں عرس مبارک کی تقریبات کے حوالے سےلاہور شہر میں 7 ستمبر کو عدالتیں بھی بند رہیں گی،ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ ،لاہور کی ماتحت عدالتوں میں عرس داتا دربار کی مقامی چھٹی ہوگی۔

FOLLOW US