Sunday November 17, 2024

تاجروں نے حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف نہ دینے پر جیل بھرو تحریک کی دھمکی دے دی

کراچی: تاجروں نے حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف نہ دینے پر جیل بھرو تحریک کی دھمکی دے دی اور ملک گیرہڑتال بھی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بجلی کے بھاری بلوں اور اضافی ٹیکسوں کیخلاف ملک کے کئی شہروں میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔ تاجر رہنماں نے دھمکی دی کہ نگراں وزیراعظم بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا وعدہ پوراکریں ، ایسانہ ہوا تو ملک گیر ہڑتال کے ساتھ جیل بھروتحریک شروع کی جائے گی۔دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی گورنر ہاسز کے گھیراؤا کا اعلان کردیا ہے ، امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں میں کمی نہیں کی تو تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کیساتھ مل کرپہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

FOLLOW US