Saturday November 23, 2024

عمران خان کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات طلب، اڈیالہ جیل منتقلی کیس کا فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات اور اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ عدالت نے کہا ہےکہ بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا۔

عدالت نے اس بات پر معاونت طلب کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے، جیل رولز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دوست، رشتے دار اور وکلا سے ملاقات کروائیں، انہیں جائے نماز اور انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن مجید دیا جائے۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

FOLLOW US