گرم موسم میں جسم میں پانی کی کمی کو پورا رکھنا اور ایسے کھانے کھانا جس سے جسم کی چربی کم ہو نہایت اہم ہے۔ اسی سلسلے میں ماہر خوراک ڈاکٹر پراتیکشاہ بھردواج نے ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایسی کھانے کی چیزیں شیئر کی ہیں، جو کہ گرمیوں میں چربی کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
کھیرا
کھیروں میں کیلوریز کم ہوتی ہیں جب کہ اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث وزن کم کرنے کے دوران یہ ایک اہم کھانے کی چیز بن سکتے ہیں۔
کھیرے میں فائبر کثرت سے پائی جاتی ہے جس سے آپ جسم میں توانائی محسوس کرتے ہیں، کھیروں کو بطور سلاد اپنی ڈائٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔
لوکی
لوکی ایسی سبزی ہے جس میں فائبر، وٹامنز اور معدنیات بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ وزن کم کرنے میں اسے بہترین کھانے کی چیز بناتی ہے۔
سبز چائے
سبز چائے وزن کم کرنے کی خصوصیات کے باعث مشہور ہے اور اگر گرمیوں کے موسم میں آئس گرین ٹی کا استعمال کیا جائے تو اس سے وزن کم کرنے میں معاونت حاصل ہوتی ہے۔
کیوں کہ سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کے میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں اور چربی پگھلاتے ہیں۔
چھلی
مکئی کے دانے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور اِن میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں، ان میں چربی اور کیلوریز کم ہوتی ہیں جس کی مدد سے آپ گرمی کے موسم میں تیزی سے وزن کم کر سکتے ہیں۔
آپ اُبلی ہوئی چھلیاں سلاد میں ڈال سکتے ہیں یا پھر چھلیوں کا مزیدار سلاد بنا کر کھا سکتے ہیں۔
سیب کا سِرکہ
سیب کا سِرکہ ایسٹک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے جس کے اسٹمک ایسڈ پیدا ہوتا ہے جس سے کم ایسڈ والے افراد میں کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے اور وزن میں کمی آتی ہے۔