Sunday November 24, 2024

صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی

اسلام آباد : صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔صدر مملکت نے قومی اسمبلی کی تحلیل وزیر ِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 58 ایک کے تحت کی قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کرکے سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔ قومی اسمبلی تحلیل کے بعد آرٹیکل 224اے کے تحت نگران وزیراعظم کا تقرر کیا جائیگا۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کریں گے۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کیلئے تین دن کا وقت ہوگا۔

تین دن میں نام فائنل نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اپنے اپنے نام سپیکر کی پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی تین دن کے اندر نگران وزیراعظم کا نام فائنل کریگی۔ پارلیمانی کمیٹی کے بھی نام فائنل نہ کرنے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے چلا جائے گا۔ الیکشن کمیشن دیئے گئے ناموں میں سے دو دن کے اندر نگران وزیراعظم کا اعلان کرے گا۔ اسمبلی تحلیل ہونے پر الیکشن کمیشن آرٹیکل 224ون کے تحت انتخابات کا اعلان کریگا۔

FOLLOW US