اٹک : توشہ خانہ کیس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں شیڈول تیار کرلیا گیا ہے ۔ اٹک جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہفتے میں 4 مرتبہ 20 منٹ کے لیے ٹیلی فون پر بات چیت کرنے کی بھی اجازت ہوگی تاہم ابھی تک انہوں نے وہ 6 ٹیلی فون نمبرز فراہم نہیں کیے ہیں جن پر سابق وزیر اعظم بات کرنا چاہتے ہیں، سربراہ تحریک انصاف کو جیل میں بی کیٹیگری دے دی گئی ہے اور انہیں جیل مینیو کے مطابق کھانا فراہم کیا جارہا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان فی الحال اپنے ذاتی کپڑے پہن رہے ہیں ، وہ جیل کا لباس پہنیں گے یا نہیں اس حوالے سے فیصلہ حکومت کرے گی۔ جیل انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو جیل کے لباس سے الرجی ہوئی تو انہیں اپنے ذاتی کپڑے پہننے کی اجازت ہوگی۔