Saturday November 23, 2024

نگراں وزیراعظم کےلیے جماعت کا فیصلہ قبول ہوگا، جو ذمہ داری ملے گی ادا کروں گا، شاہد خاقان عباسی

چکوال : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی عہدہ ہے نہ وزیر ہوں، جو ذمہ داری ملے گی ادا کروں گا۔ تلہ گنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کےلیے جماعت جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا، فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہو گا، اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی یا پرانی مردم شماری کے تحت انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کو نگران وزیر اعظم بنانا چاہتی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔

FOLLOW US