اسلام آباد : انسانی ہاتھ کسی بھی انسان کی شخصیت کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں اور پامسٹ ہاتھوں کی لکیروں سے کسی بھی شخص کی شخصیت کی گہرائی میں اتر کر اس کے راز افشا کرسکتے ہیں . ماہرین کے مطابق ہاتھوں کی ہتھیلی کی بناوٹ اور اس کے ساتھ اس کی انگلیوں کی بناوٹ اور ساخت انسان کی شخصیت کے بار ے میں جاننے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے .
1: ہاتھوں کی انگلیوں کی ساخت انسانی ہاتھ میں چار انگلیاں اور ایک انگوٹھا موجود ہوتا ہے جو کہ الگ الگ ساخت کی حامل ہوتی ہیں اور یہی ساخت ان کی شخصیت پر اثرات کو ظاہر کرتی ہیں . اگر کوئی انگلی ٹیڑھی ، مڑی ہوئی ہو ایسی انگلی کو کمزور گردانا جاتا ہے جب کہ سیدھی اور مضبوط انگلی کو طاقتور تصور کیا جاتا ہے اسی طرح انگوٹھے کی بناوٹ بھی کمزور اور طاقتور ہو سکتی ہے . • سیدھا اور لمبا انگوٹھا مضبوط انگوٹھا کہلاتا ہے اور یہ انسان کے اپنے پیشے میں کامیابی کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے .
• پہلی یا شہادت کی انگلی سیدھی اور لمبی ہو تو مضبوط کہلاتی ہے اور یہ انسان کے کردار کی مضبوطی اور مضبوط شخصیت کی علامت ہوتی ہے .
• درمیانی انگلی کی مضبوطی ایک ذمہ دار انسان کی نشانی ہوتی ہے جو خوداعتماد اور عقل مند ہوتا ہے .
• چوتھی یا انگوٹھی والی انگلی کی مضبوطی کا مطلب انسان کا فنون لطیفہ کی جانب رجحان کو ظاہر کرتی ہے .
• چھوٹی انگلی کی مضبوطی انسان کے معاشرتی رویے کو ظاہر کرتی ہے یہ انگلی جتنی مضبوط ہو گی انسان اپنی سوچ اور طرز فکر کو اتنی ہی آسانی سے دوسروں تک منتقل کر سکے گا .
2: انگلیوں کے سروں کی ساخت انگلیوں کی بناوٹ بھی شخصیت پر اثر انداز ہو سکتی ہے بنیادی طور پر انگلیوں کے آخری کنارے چار مختلف ساخت کے حامل ہو سکتے ہیں . • انگلی کا آخری سرا اگر گول ہو تو ایسے فرد امن پسند ہوتے ہیں وہ جھگڑوں سے دور بھاگتے ہیں .
• انگلی کا آخری سرا اگر نوکیلا ہو تو یہ کسی بھی شخص کی روحانیت کی دلیل ہوتی ہے ایسے افراد دنیاوی کاموں سے جلد دور ہو کر روحانی سفر پر نکل پڑتے ہیں . • انگلی کا آخری سرا اگر چوکور ہو تو ایسے افراد بہت موڈی ہوتے ہیں اور اپنے موڈ کے باعث بڑے سے بڑے فیصلے کر لیتے ہیں .
• بیلچے نما آخری سرے رکھنے والے لوگ بہت غصہ ور ہو تے ہیں اور اپنا راستہ خود بنانے پر یقین رکھتے ہیں انہیں دوسروں کی بات سننے اور برداشت کرنے کی صلاحیت بہت کم ہوتی ہے
3: انگلیوں کے درمیان فاصلہ ہاتھ کی انگلیوں کے درمیان فاصلے کو جانچنے کے لیے ہاتھ کو کسی ہموار سطح پر نارمل انداز میں رکھ دیں اور مشاہدہ کریں . • اگر ہاتھوں کی تمام انگلیوں میں مناسب فاصلہ موجود ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آب ایک آزاد سوچ کے حامل ہیں اور تجربات کرنا پسند کرتے ہیں .
• اگر تمام انگلیوں میں فاصلہ کم ہو تو یہ محتاط طرز عمل کی نشاندہی کرتا ہے ایسے افراد جلد گھلنے ملنے والے نہیں ہوتے ہیں .
• اگر درمیانی انگلی اور انگوٹھی والی انگلی میں فاصلہ زيادہ ہو تو ایسے افراد بہت کم ہی کسی سے متاثر ہوتے ہیں اور اگر ان انگلیوں میں فاصلہ کم ہو اور یہ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہوں تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ معاشرتی رسوم و رواج پر عمل کرنا بہتر سمجھتے ہیں اور معاشرتی حدود و قیود کی پاسداری کرتے ہیں .
• اگر انگوٹھی والی انگلی اور چھوٹی انگلی کے درمیان فاصلہ زیادہ ہو تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ ایک خوش مزاج انسان ہیں اور بہت کم کسی بات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں جب کہ اگر ان انگلیوں میں اگر فاصلہ کم ہو تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ ایڈونچر پسند کرتے ہیں اور آپ کی بے چین فطرت آپ کو آرام سے کم ہی بیٹھنے دیتی ہے