Sunday November 24, 2024

بوڑھی ماں کی خدمت ہم پر فرض ہے ۔۔ کس طرح ایک جوان بیٹا اپنی ماں کی خدمت کررہا ہے،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

ماں کی خدمت اس کی اولاد پر فرض ہوتی ہے۔ اور جب ماں بوڑھی ہوجاتی ہے تو اس کا خیال رکھنا اور بھی زیادہ ضروری ہوجاتا ہے۔ بدقسمت ہوتی ہیں وہ اولادیں جو ماں کی خدمت سے محروم ہوتی ہیں۔ماں ایک وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کے لیے اتنی تکلیفیں برداشت کرتی ہے۔ بچپن میں کھلاتی پلاتی ہے اور ہر طرح سے اولاد کی پرورش میں اپنی زندگی گزار دیتی ہے۔ لیکن جو حقیقت میں اپنی ماں سے محبت کرتا ہے وہ اسے کبھی مشکل میں پھنسنے نہیں دیتا۔ماں کی خدمت کیسے کی جاتی ہے آج آپ کو دکھائیں گے۔

ایک شخص جس کی اپنی والدہ سے محبت ایسی ہے کہ دیکھنے والے آبدیدہ ہوجائیں اور اس سے کچھ سبق دیکھیں۔سوشل میڈیا پر ماں اور بیٹے کی ویڈیو وائرل ہورہے جس میں ایک جوان بیٹے کو بوڑھی ماں کی خدمت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بوڑھی ماں کے پاؤں ایک ٹب میں ہیں اور اس کا بیٹا کس محبت کے ساتھ اپنی ماں کے پیر ایک پائپ سے دھو رہا ہے۔پہلے وہ اپنے ہاتھوں میں صابن لگاتا ہے اور پھر اس سے اپنی والدہ کے پیروں کو اچھی طرح صاف کرکے انہیں دھو دیتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ ماں کے پیر دھونے کے دوران انہیں چومتا بھی ہے اور پھر ان کے ہاتھ اور منہ بھی پانی سے صاف کرتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین ویڈیو میں موجود اس شخص کے ایک نیک کو بھرپور انداز سے سراہ رہے

FOLLOW US