Saturday November 23, 2024

اسٹاک ایکسچینج 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،49 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج 6 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اور مثبت رحجان کا سلسلہ جاری ہے،آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ 6 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد 49 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہو گئی۔ اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 579 پوائنٹس اضافے کے بعد 49 ہزار 344 پر ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس 534 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب روپے مالیت کے 55 کروڑ 61 لاکھ شیئرز کا نمایاں کاروبار ہوا جبکہ جولائی میں 39 ماہ بعد اسٹاک مارکیٹ نے ایک ماہ میں 16 فیصد منافع دیا۔ تین سال بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے جولائی میں اٹھارہ لاکھ ڈالر کی نیٹ بائنگ کی۔ جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں بدھ کے روز ڈ الر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا،انٹر بینک میں ڈالر289 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 292 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ انٹر بینک میں منگل کے روز ڈالر کی قدر میں 1.84روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قمیت 287.54 روپے سے بڑھ کر289.38 روپے ہو گئی تھی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.50روپے بڑھی جس کے بعد قیمت 291 روپے سے بڑھ کر 292.50 روپے ہو گئی تھی، جبکہ یورو کی قیمت فروخت 1روپے اضافہ سے 321 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت میں 1روپے اضافے کے بعد 374 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔ جبکہ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہونے کے بعد سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 14 ماہ بعد 45 ہزار پوائنٹس کی حد سے تجاوز کر گیا تھا۔

FOLLOW US