Wednesday October 23, 2024

ریسکیو 1122 کی ایمانداری، زخمی کے 50 لاکھ روپے اہلخانہ کے حوالے کردیے

چنیوٹ : ریسکیو 1122 کے عملے نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کے 50 لاکھ روپے اہلخانہ کے حوالے کردیے گزشتہ روز چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر ٹریلر سے حادثے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوا تھا، ڈرائیور کی کار سے لاکھوں کی نقدی سمیت موبائل فون ملا تھا۔ ریسکیو عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی اور ٹریفک حادثے میں زخمی شخص کے 50 لاکھ روپے اور موبائل فون اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کردیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس سکھر میں پاکستان ریلوے کے ملازم نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ٹریک پر مسافر کا گرنے والا بیگ واپس کر دیا تھا۔ ملازم صداقت ملک نے ریلوے ٹریک پر مسافر کا بیگ ملنے پر ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس کی مدد وہ حقدار تک پہنچ گیا۔

صداقت ملک کو پنوعاقل کے قریب بیگ ملا جس میں 20 ہزار روپے موجود تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے پر مسافر نے رابطہ کرلیا ہے اور سامان با حفاظت مالک کو سپرد کرنے پر مجھے خوشی ہوئی۔ اس طرح پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور نے سعوی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کر کے سب کے دل جیت لیے تھے۔ پاکستانی حاجی بہادر علی چار ہزار رالد اور 41 ہزار پاکستانی کرنسی ٹیکسی میں بھول گیا تھا۔ ٹیکسی ڈرائیور علی حسن رقم لے کر پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا۔ ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی اختر عباس نے فوری طور پر حاجی بہادر علی کو تلاش کروایا۔ ڈائریکٹر معاونین نے حاجی کی بلڈنگ میں جا کر اپنی نگرانی میں رقم واپس کروائی۔ اختر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ہمارے سر فخر سے بلند کیے ہیں۔ رقم واپس ملنے پر حاجی بہادر رلی نے پاکستانی حج مشن اور ٹیکسی درائیور کو خراج تحسین پیش کیا۔

FOLLOW US