Tuesday November 19, 2024

نواز شریف آئے تو ہمیں نقصان ہوگا ، رانا ثناء اللہ اور اسحاق ڈار سے استعفیٰ لیا جائے: پیپلز پارٹی نے ن لیگ کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

لاہور : پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر خان مندوخیل نے رانا ثناء اوراسحاق ڈار کی وزارتیں کسی اور اتحادی کو دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اچھا ہے نوازشریف واپس نہ آئیں کیونکہ پیپلزپارٹی تو آگے بڑھ رہی ہے۔ تحریک انصاف پر پابندیوں کےحق میں نہیں، ان کا سیاسی مقابلہ ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر خان مندوخیل رانا ثنااللہ ، اسحاق ڈار اور مریم نواز پر برس پڑے۔ وزارت داخلہ اور خزانہ ن لیگ سے نہیں چل رہی تو کسی اور پارٹی کو دے دیں۔ رانا ثنا اللہ کے حوالے سے عبدالقادر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ تھوڑا تگڑے ہو جاؤ ایک آدمی نہیں سنبھالا جارہا،

راناثنا نے عمران خان کےمعاملے کو مس ہینڈل کیا، آئی جی پنجاب کو بھی سزا ملنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز ن لیگ کی چیف آرگنائزر، چچا وزیراعظم اور پارٹی سربراہ ہیں، پھر بھی مریم نواز کہیں کہ یہ ان کی حکومت نہیں تو عوام بیوقوف نہیں بن سکتے، مریم نوازپارٹی عہدےسےاستعفیٰ دیکرکہیں کہ ان کی حکومت نہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر اسحاق ڈار کیخلاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سب کچھ آئی ایم ایف کےسامنےرکھ دیا پھر ڈار نے ایٹمی اثاثوں کی بات کیسے کی ، جیالےگردنیں کٹوادیں گے لیکن ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتا نہیں ہونے دیں گے۔ اسحاق ڈار کو کسی نے بولا ہے تو نام بتائیں، عمران خان کی طرح سائفر نہ بنائیں، بطور وزیرخزانہ اتنی غلط گفتگو کیسے کرلیتے ہیں۔ نواز شریف کی واپسی کے سوال پر پی پی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اچھا ہے نوازشریف واپس نہ آئیں کیونکہ پیپلزپارٹی تو آگے بڑھ رہی ہے، آصف زرداری تو بیماری میں بھی دورےکرکےلوگوں کومل رہے ہیں۔ اسحاق ڈارمفتاح کیخلاف بول رہاتھا، آج مفتاح ڈار کیخلاف بول رہاہے، مفتاح تو اسحاق ڈارکےمعاملے پر نواز شریف کے گھر تک پہنچ گیا، مفتاح سےکچھ نہیں پوچھیں گےکیونکہ وہ شہبازکافیکٹری پارٹنرہے۔

FOLLOW US