دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے۔ پاکستانی ٹیم اس درجہ بندی میں بدستور سر فہرست ہے ۔ تاہم اس بار رینکنگ کے حوالے سے دلچسپ بات ایک بڑا سیٹ بیک ہے۔ افغانستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی 8بہترین ٹیموں میں شامل ہوگئی ہے۔ اور 2012کی ورلڈ چیمپئین سری لنکا کو نویں نمبر پر دھکیل دیاگیا ہے۔ پاکستانی ٹیم 130 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، آسٹریلیا 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 123 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی
افریقہ 114 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر موجود ہے، افغانستانی ٹیم نے ایک درجہ ترقی پا کر سری لنکا کی جگہ آٹھویں پوزیشن سنبھال لی، آئی لینڈرز تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلی گئی، بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔









