Saturday November 23, 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان

لاہور :خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے سبب یکم اپریل سے پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں 15 سے 20 روپے لٹر کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے تخمینے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 4 سے5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے۔ دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر حکومت پٹرولیم قیمتوں میں کمی نہیں کرے گی۔

FOLLOW US