لاہور: سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ ’’عدلیہ اصلاحات بل‘‘ کو ختم کرنے کا اختیار موجود ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بل سے متعلق حتمی فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ہی کرنا ہے، ماضی میں سپریم کورٹ کی جانب سے بے شمار بل مسترد کیے گئے ہیں۔ سینئر قانون دان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے ذریعے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ کسی نئے قانون کا اطلاق ماضی میں سپریم کورٹ کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر نہیں ہوتا، انتخابات کو ملتوی کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی جو کہ فی الحال ممکن نہیں ہے کیونکہ ایوان میں 228 ممبر زموجود نہیں ہیں۔