Saturday November 23, 2024

جنرل ریٹائرڈ باجوہ کیسے آدمی ہیں ؟ شیخ رشید نے صحافی کے سوال پر کیا جواب دیا ؟ جانیے

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم اداروں کے ساتھ الیکشن کی تاریخ پر صلح رکھنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کہتے ہیں انہوں نے انٹرویو نہیں دیا، جب سے میری والدہ کی وفات ہوئی میں نے جھوٹ بولنا چھوڑدیا، میری سابق آرمی چیف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، میں کالج میں تھا تو جنرل(ر) باجوہ میرے جونیئر تھے۔

صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ جنرل (ر) باجوہ کیسے آدمی ہیں؟ اس پر سابق وزیر نے کہا کہ یہ جنرل (ر) باجوہ سے ہی پوچھ لیں۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ رانا ثنااللہ جو خانہ جنگی کررہے ہیں اسی کی بھینٹ وہ خود چڑھیں گے، یہ کہنا کہ ہم رہیں گے یا وہ، پارٹیاں کبھی ختم نہیں ہوتیں،گندے لوگ کئی ختم ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن چاہتے ہیں بے شک اکٹھے ہو جائیں یا الگ الگ جب کہ عمران خان کی قتل کی سازش کے بیان پر آج بھی قائم ہوں۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کے ساتھ الیکشن کی تاریخ پر صلح رکھنا چاہتے ہیں، فوج یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، لڑائی ان سے ہے جو ملک کی دولت لوٹ کر باہر لے گئے ہیں، لڑائی اس حد تک ہے کہ چاہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دے دی جائے۔

FOLLOW US