Saturday November 23, 2024

الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول واپس لے کر آئین کی خلاف ورزی کی، شیخ رشید کا ازخود نوٹس کیلئے چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شیڈول واپس لینے پر چیف جسٹس پاکستان کو ازخود نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید نے خط میں لکھا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن آئینی مدت میں کرانے کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔

الیکشن کمیشن شیڈول واپس لے کر توہین عدالت کا مرتکب ہوا۔شیخ رشید نے خط میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی پر ازخود نوٹس لیا جائے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا ہے، اب پنجاب میں انتخابات کے لیے ووٹنگ کی تاریخ کیلئے 8 اکتوبر کا اعلان کیا گیا ہے۔

FOLLOW US