کراچی : ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1971 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نءی قیمت ایک لاکھ 73 ہزار 097 روپے ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے اور رمضان المبارک سے قبل مارکیٹ میں ہلچل کے باعث بدھ کو ملک میں سونے کی قیمت مسلسل تیسرے سیشن میں گر گئی۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 1 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1971 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نءی قیمت ایک لاکھ 73 ہزار 097 روپے ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی تھی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 2658 روپے کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔