واشنگٹن: پاکستان تحریک انصاف امریکہ نے امریکی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے ‘PRAIA CONSULTANT، کے نام سے ایک فرم کی خدمات حاصل کی ہیں جسے ماہانہ 8 ہزار333 ڈالر ادا کیے جائیں گے۔ تفصیل کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اس معاہدے کے دستاویز شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اندرون مُلک بیانیہ ہے کہ امریکہ سے “حقیقی آزادی” چاہئیے۔ اُدھر امریکہ میں لابئسٹوں کو ڈالروں میں ادائیگیاں جاری ہیں۔ عمران خان کی پی ٹی آئی نے امریکہ میں ایک اور لابئیسٹ ہائر کر لیا۔
دستاویز کے مطابق یہ معاہدہ ‘PRAIA CONSULTANT، اور تحریک انصاف امریکہ کے درمیان ہوا ہے جس کے تحت یہ فرم اپنے کلائنٹ کو امریکی حکومت سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے ماہرانہ مشورے دے گی اور اس کے علاوہ فرم اپنے کلائنٹس کی امریکی حکومت کے اہم فیصلہ سازوں سے ملاقاتوں کا بھی اہتمام کرے گی اور ان ملاقاتوں کے درمیان ہونے والی بات چیت سے متعلق بھی رہنمائی فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف امریکہ نے فینٹن آرلوک نامی امریکی فرم ہائر کی ہوئی تھی جس کا مقصد اخبارات میں آرٹیکلز چھپوانے، پی ٹی آئی نمائندوں اور حمایت کرنے والوں کے ٹی وی انٹرویوز کا اہتمام کرنا اور دیگر پبلک ریلیشنز سروسز کا اہتمام کرنا تھا۔
اندرون مُلک بیانیہ ہے کہ امریکہ سے “حقیقی آزادی” چاہئیے۔ اُدھر امریکہ میں لابئسٹوں کو ڈالروں میں ادائیگیاں جاری ہیں۔ عمران خان کی پی ٹی آئی نے امریکہ میں ایک اور لابئیسٹ ہائر کر لیا۔ 🤔 pic.twitter.com/g0vaFzFHA5
— Husain Haqqani (@husainhaqqani) March 22, 2023