Tuesday November 26, 2024

عمران خان محفوظ نہیں تو ہم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان کیوں جائیں، ہربھجن سنگھ

دبئی: بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے انڈین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ٹیم کو پاکستان نہیں جانا چاہیے۔ ہربھجن سنگھ سے پروگرام اینکر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام دونوں ٹیموں کے میچ دیکھنا چاہتے ہیں، کیا انڈیا کو ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنا چاہیے۔ جس پر ہربھجن سنگھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بے شک ایشیا کپ اور ورلڈ کپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے لیکن پاکستان میں آئے روز نئے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

پاکستان میں ان کے وزیراعظم عمران خان تک محفوظ نہیں ہیں، ان پر کچھ لوگوں نے فائرنگ کی، میرے خیال میں بھارت پاکستان جاکر ایشیا کپ نہیں کھیلے گا کیوں وہاں کے حالات بہتر نہیں۔ آئے دن کچھ نہ کچھ نیا ہو رہا ہے، ایسی صورتحال میں بھارتی ٹیم پاکستان میں جاکر ایشیا کپ کیوں کھیلے؟ ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں بھارت کو کسی صورت پاکستان نہیں جانا چاہیے اور ایشیا کپ کے میچز بھی نیوٹرل وینیو جیسے دبئی وغیرہ پر کھیلے جائیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے اور بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کیا ہوا ہے اور مطالبہ کر رکھا ہے کہ ایشیا کپ کسی دوسری جگہ کرایا جائے۔

FOLLOW US