Sunday November 24, 2024

عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے زمان پارک لاہور سےاسلام آباد روانہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی کی سماعت آج ہو رہی ہے، سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی وجوہات پر درخواست کے بعد کیس کی سماعت ایف 8 کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس ایف الیون منتقل کر دی گئی ، عمران خان کی عدالت پیشی کی جگہ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا،اب عمران خان نیب کورٹ نمبر ون میں پیش ہوں گے۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

FOLLOW US