Friday November 22, 2024

حکمرانوں نے پٹرول پھر مہنگا کر دیا، مریم نواز کے والدکو عدلیہ لائےگی یا اللہ لائےگا: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پٹرول پھر مہنگا کر دیا، مریم نواز کے والدکو پاکستان عدلیہ لائےگی یا اللہ لائےگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سےنہیں سنمبھالا جائے گا۔ عدلیہ کو مریم نواز نے نشانے پر لے رکھا ہے، وہ نہیں جانتی کہ فائنل گول عدلیہ نے ہی کرنا ہے۔ اُس کے والد کو پاکستان عدلیہ لائےگی یا اللہ لائےگا۔ ملک افواہوں کی زد میں ہے، دنیامیں ہمارا معاشی بحران سوالیہ نشان بن گیا ہے اورحکومت خواب خوگوش میں سوئی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی بیل ابھی بھی منڈیر نہیں چڑھی نہ دنیا میں ان کی کوئی لابی ہے نہ بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی ہے، ان کوکوئی سنجیدہ نہیں لیتا۔ پیڑول 5 روپے اور ڈیزل 13روپے مزید مہنگا کر دیا ہے، کل دنیا کے تمام الیکٹرونک چینلز پر زمان پارک کی کشیدگی پہلی خبر تھی، عمران خان کے 84 مقدمات پر دنیا لعن طعن کر رہی ہے۔

FOLLOW US