Saturday November 23, 2024

پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفوں کا نوٹیفکیشن معطل، لاہور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 43 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم معطل کر دیا ہے۔ آج بدھ کے روز پی ٹی آئی کےمستعفی 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت 43 سابق ارکان اسمبلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا حکم معطل کر دیا اور 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔

فاضل عدالت نےالیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ استعفے منظور کرنے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔جب جسٹس شاہد کریم نے بیرسٹر علی ظفر سے استفسار کیا کہ بتائیں کن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا؟ تو اس کے جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل آئین کے تحت انکوائری نہیں کی۔

FOLLOW US