راولپنڈی : وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل عاصم منیر کو سنیارٹی کی بنیاد پر پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے اور منظوری کیلئے سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد ڈالی گئی ہے تاہم مبینہ طور پر تاثر یہ پایا جاتاہے کہ عمران خان انہیں پسند نہیں کرتے اور اس کی جہ سابق پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی لیک ہونے والی مبینہ کال میں بیان کی گئی ۔
سینئر صحافی حمزہ اظہر سلام نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” لیک ہونے والی مبینہ کال میں علیم خان کو یہ کہتے ہوئے واضح سنا جا سکتاہے کہ جنرل عاصم منیر نے جب عمران خان کو بتایا کہ ان کی اہلیہ نے کاروباری شخصیت سے ہیروں کا ہار بطور تحفہ قبول کیاہے تو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی کے عہدے سے ہٹا دیا ، مبینہ لیک آڈیو میں علیم خان نے مشہور زمانہ توشہ خانہ کی گھڑیاں اور فرح خان پر لگنے والے کرپشن کے الزامات کا بھی ذکرکیا ۔ “
مبینہ آڈیو کال میں علیم خان کا کہناتھا کہ” فرح بی بی کے ذریعے پنجا میں جو رشوت لی گئی، ان کی بیگم کو جو سیٹ ملے ہیں ان کے بارے میں پوچھیں، جنرل عاصم کو اس لیے نکالا کیونکہ انہوں نے عمران خان کو بتایا کہ آپ لیمٹس کراس کر رہےہیں، آپ ان سے پوچھ لیں، توشہ خانہ کی گھڑیوں کو بیچا گیا، جس کے پیسے عمران خان کی اہلیہ نے وصول کیے ، اگر اتنے ایماندار ہیں تو اپنی باتیں کیوں نہیں بتاتے ، بزدار نے جو پیسے اکھٹے کیے وہ کس کے پاس گئے “۔
In a leaked call, Aleem Khan can be heard saying that Gen Asim Munir was removed as DGI by Imran Khan after he told Khan that his wife had accepted a diamond necklace as a bribe from Malik Riaz. Aleem Khan also mentions the infamous Toshakhana watches and Farah's corruption. pic.twitter.com/BH4Rxae8Go
— Hamza Azhar Salam (@HamzaAzhrSalam) November 24, 2022