اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پہلے ایک سمری آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، میڈیا کو سیاسی دھڑے بندیوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہئے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ سمری پر قانونی پراسیس جاری ہے ، قانونی پراسیس پر ایک دو دن لگ سکتے ہیں ،سینئر موسٹ کا مجھے علم نہیں، کل تک نام فائنل ہو جائیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ اتحادیوں اور کابینہ کو بھی فیصلے پر اعتماد میں لیا جائے گا،مجھے اتنے آرٹیکلز کا نہیں پتہ، آپ نے پڑھا ہوگا آپ کو پتہ ہوگا،صدر یا وزیراعظم، قومی مفاد میں آئین کے تحت فیصلے کرنے چاہئے۔ان کا مزیدکہناتھا کہ امید اور دعا ہے نواز شریف اس سال کے آخر تک پاکستان آجائیں گے ۔