Monday November 25, 2024

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ، صدر مملکت عارف علوی کا سمری پر کیا رد عمل ہو گا؟ تحریک انصاف نے اعلان کر دیا

اسلام آباد : سابق وزیر خارجہ و پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ صدر عارف علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ صدر سے متعلق بلاول کا بیان غیر مناسب تھا، پی ٹی آئی کے اندر ایسی کوئی بحث نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں انھیں کسی کے آرمی چیف بننے پر کوئی اعتراض نہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی کوئی چوائس نہیں ہے، ان کا ادارے سے کوئی اختلاف نہیں تھا ، نہ ہے اور نہ اختلاف چاہیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ صدر عارف علوی کے پاس آخری چانس ہے، آرمی چیف تعیناتی پر گڑ بڑ کی تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

FOLLOW US