Wednesday December 4, 2024

اگر آپ بھی روز انڈا کھاتے ہیں تو جان لیں کہ انڈا تل کر کھانا صحت کے لیے زیادہ مفید ہے یا ابال کر؟

نومبر اپنے اختتام کو ہے۔ ملک بھر میں سردیوں کا آغاز ہو چکا ہے، بازار میں انڈوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔تاہم انڈوں کو کھانے کے مختلف طریقے ہیں، ہر شخص اپنی پسند اور ذائقہ کے مطابق انڈے کھاتا ہے۔ کوئی ہاف فرائی، تو کوئی فل فرائی۔ کسی کو ابلا ہوا انڈا پسند ہے تو کوئی انڈے کا آملیٹ پسند کرتا ہے۔لیکن اصل بات یہ ہے کہ کس طرح کا انڈا کھانا صحت کے لیے مفید ہے؟یوں تو ہر قسم کے انڈے کی افادیت ایک ہی ہے،

پروٹین سے بھرپور انڈے جسم کو تقویت بخشتے ہیں جبکہ سردی کم کرنے کے لیے بھی کھائے جاتے ہیں۔ہاف فرائی انڈے میں 92 کیلریز ہوتی ہیں جبکہ ابلے ہوئے انڈے میں 71 کیلریز پائی جاتی ہیں۔ کیلریز جسم کے لیے بری نہیں لیکن ضرورت سے زیادہ کیلریز اگر جسم کو مل جائیں تو یہ وزن بڑھانے اور اس کے علاوہ دوسری بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ہاف فرائی انڈے میں تیل کا استعمال بھی ہوتا ہے، تاہم اسی وجہ سے ڈاکٹرز دل کے مریضوں کو اسے کھانے سے منع کرتے ہیں۔ویسے تو سب انڈے ہی لوگ کھاتے ہیں، بھلے وہ کسی بھی مرض میں مبتلا ہوں لیکن ابلا ہوا انڈا صحت کے لیے زیادہ مفید ہے۔نوٹ: یہ ایک عام معلومات ہے، مزید تفصیلات جاننے کے لیے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

FOLLOW US