Friday November 22, 2024

سٹیٹ بینک نے مزید 2 ایکسچینج کمپنیوں کے آپریشنز معطل کر دیے

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے دو مزید ایکسچینج کمپنیوں کے آپریشنز معطل کر دیئے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق مرکزی بینک کی طرف سے حالیہ عرصے میں قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف جارحانہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں اب تک کئی کمپنیوں کے آپریشنز معطل کیے جا چکے ہیں۔ حالیہ جن دو کمپنیوں کے آپریشنز معطل کیے گئے ہیں وہ اوریئنٹ ایکسچینج کمپنی اور بیسٹ وے ایکسچینج کمپنی ہیں۔قواعدوضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر ان کمپنیوں کے آپریشنز 3ماہ کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔ مرکزی بینک کی طرف سے دونوں کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ’انٹرنل کنٹرول فنکشنز‘ کو مضبوط بنائیں اوراٹھائے گئے اقدامات کے متعلق بینک کو رپورٹ کریں۔

FOLLOW US