Saturday November 23, 2024

پاکستان میں 17برانڈز کے پانی کو نقصان دہ قرار دے دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان کونسل آف ریسرچ اِن واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) نے 17برانڈز کے پانی کو نقصان دہ قرار دے دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پی سی آر ڈبلیو آر کی طرف سے اپنی بوتل کے پانی کے سہ ماہی کوالٹی مانیٹرنگ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان برانڈز کے پانی میں مائیکروبائیولوجیکل یا کیمیکلز یا دونوں طرح کی آلودگی پائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جن برانڈز کا پانی آلودہ پایا گیا ان میں عدنانی پریمیم ڈرنکنگ واٹر، انڈس، برسے، بیسٹ نیچرل، فارس، نیسٹ پیور لیو، والوو، ایلٹسن، دھوم، پیور ہینڈسم واٹر، ایکوا ون، نایاب پیور لائف، ای سی او، این ای او، بلیو پلس، ایکوا بیلو اور فریشنو شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی سی آر ڈبلیو آر نے اس سہ ماہی رپورٹ کے لیے 20شہروں سے مختلف برانڈز کے پانی کے 165نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کیے۔

FOLLOW US