Tuesday March 4, 2025

افسوسناک خبر، مفتیء اعظم پاکستان مولانا محمد رفیع عثمانی انتقال فرما گئے

اسلام آباد : انتہائی افسوسناک خبر، مفتیء اعظم پاکستان مولانا محمد رفیع عثمانی انتقال فرما گئے۔ تفصیلات کے مطابق مفتیءاعظم پاکستان مولانا محمد رفیع عثمانی ابھی کچھ دیر قبل انتقال فرماگئے ہیں۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کی پیدائش21 جولائی 1936ء کو ہوئی، آپ تحریک پاکستان کے رہنما اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی کے بڑے صاحب زادے تھے۔ آپ پاکستان کے موجودہ مفتی اعظم اور مشہور درسگاہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے رئیس الجامعہ تھے۔ مفتی محمد رفیع عثمانی کا شمار پاکستان کے سرکردہ علما میں ہوتا تھا۔ اب تک درجن بھر کتابیں آپ کے قلم سے نکلی ہیں۔درس مسلم، دو قومی نظریہ، نوادر الفقہ قابل ذکر ہیں۔ہر ہفتہ بدھ کے دن آپ اپنے والد کی تفسیر معارف القرآن کا درس دیتے تھے جس میں تخصصات کے طلبہ کی شرکت لازمی ہوتی تھی۔