Friday November 22, 2024

آج پاکستان کا ڈیفالٹ رسک ریٹ 80 فیصد تک پہنچ گیا ہے اگر ڈیفالٹ کرگئے تو روپے پر پریشر بڑھےگا اور کوئی سرمایہ کاری نہیں کرےگا، جبکہ کوئی بینک پاکستان کو قرض نہیں دے گا۔ عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈیفالٹ رسک ریٹ 80 فیصد تک پہنچ گیا ہے، قرضوں کی قسطیں واپس نہ کیں تو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوگا، ڈیفالٹ کیا تو روپیہ گر جائے گا اور کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا، جبکہ کوئی بینک پاکستان کو قرض نہیں دے گا۔ انہوں نے لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے قائد آباد اور دینہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آج کی جو ریٹنگ ہے ،

کیا پاکستان اپنے قرضوں کی قسطیں ادا کرسکتا ہے ؟ اس کو ڈیفالٹ رسک کہتے ہیں، پاکستان کی ڈیفالٹ رسک 80 فیصد پر پہنچ گئی ہے، یعنی باہر کے سرمایہ کاروں کو بتایا جارہا ہے کہ پاکستان 80 فیصد چانس ہے کہ وہ اپنے قرضوں کی قسطیں واپس نہیں کرسکتا، پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ ڈالرز کم ہیں اور مزید ڈالر کم ہوتے جا رہے ہیں،باہر سے آنے والی ایکسپورٹ کے ذریعے آمدنی اور ترسیلات زر دونوں نیچے آرہی ہیں، آمدنی کم اور قرضے بڑھتے جا رہے ہیں، ہمیں قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کیلئے مزید قرض چاہیے، باہر کے بینک پیسا نہیں دیں گے کیونکہ جب ان کو پتا ہوگا کہ پاکستان قرض واپس نہیں کرسکے گا، تو پاکستان کے ڈیفالٹ کرجانے کا خطرہ ہے۔

ڈیفالٹ کا مطلب جب قسطیں ادا نہیں کریں گے تو روپے پر دباؤ بڑھے گا، جب کے باعث کا پاکستان کا روپیہ گرے گا، جب روپیہ گرے گا تو لوگ ڈالر خریدنا شروع ہوجائیں گے، اگر ہم ڈالر خریدنا شروع ہوگئے تو جس نے بھی فیکٹریاں لگانی ہیں، وہ عمل رک جائے گا، اس لیے کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔یہ ہمارے لیے لمحہ فکر ہے کیونکہ پاکستان اس طرف جارہا ہے کہ روپیہ گرے گا، اور مہنگائی بڑھے گی جس کے باعث غربت بڑھ جائے گی، پانچ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کے نیچے ہیں ، ایک طرف معیشت نیچے جارہی ہے، دوسری طرف آدھی آبادی زراعت پرگزارا کررہی ہے۔

زرعی رپورٹ کے مطابق کپاس 25فیصد، مکئی3 فیصد اور گنا 8فیصد کم ہوگا، چاول 40 فیصد کم ہوں گے، مرچیں 54 فیصد کم ہوں گی۔ فصلوں کی پیداوار کیوں کم ہورہی ہیں؟ اس کی وجہ سے ٹریکٹر کی سیل 45 فیصد ہوگئی ہے، پھر ڈی اے پی 75 فیصد کم ہوگئی ہے، پوٹاش 85اور ڈیزل 22 فیصد کم ہوگیا ہے۔ دوسرا انڈسٹری نیچے جارہی ہے، انڈسٹری کی پیداوا رگر کر ایک فیصد پر آگئی ہے۔ جب دولت کم ہوتی جائے گی تو قرضوں کی قسطیں کہاں سے ادا کرنی ہیں؟

FOLLOW US