لاہور: پنجاب حکومت غریب کے بچوں سے روٹی کا نوالہ بھی چھیننے کے درپے ہوگئی ہے، ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نیا سرکاری نرخنامہ جاری کرتے ہوئے روٹی 1 روپے اور نان 2 روپے مہنگا کردیا ۔ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کے مہنگائی کی ستائی عوام پر ترس نہ آیا ،ایک مرتبہ پھر روٹی 1 روپے اور نان 2 روپے مہنگا کردیا روٹی کی سرکاری قیمت 1 روپے بڑھا کر 14 روپے کردی اور2 روپے اضافے کیساتھ نان کی سرکاری قیمت 22 روپے کردی اسی طرح چاول کی قیمت 20 روپے بڑھا کر 250 روپے فی کلوگرام کردی۔5 روپے اضافے کے بغد سفید چنا 285 روپے فی کلوگرام ہوگئے ۔
،دودھ کی قیمت135،دہی 160 فی کلوگرام برقرار رکھی گئی ہے ۔اسی طرح مٹن 1500روپے اور بیف 700 کی قیمت روپے فی کلوگرام برقرار ہے ۔بیسن 15 روپے کمی سے 210 روپے ،دال مسور 10روپے سستی ہوکر 225 روپے فی کلوگرام میں ملے گی جبکہ 20روپے کمی سے دال ماش دھلی 335 روپے میں ملے گئی اور 15 روپے سستی ہوکر دال ماش چھلکا کی قیمت 315 روپے پر مقرر کی گئی ہے5 روپے کمی کے بعد دال مونگ کی قیمت 220روپے مقرر،25 روپے سستا ہوکر کالا چنا 185 میں ملے گا،کالا چنا کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے بیسن 15روپے سستا ہونے کے بعد210روپے فی کلوگرام میں ملے گا ۔شہریوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھنے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے شہری کہتے ہیں حکومت نے عوام کو جیتے جی مار دیا ہے۔