Monday November 25, 2024

“کچھ معاملات انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتے” قومی ٹیم کی شکست پر عمران خان کا پیغام

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم نے بڑی جان ماری اور آخری گیند تک لڑے لیکن کچھ معاملات انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتے، ٹیم جس طرح فائنل میں پہنچی پوری قوم کو انہیں مبارک باد دینی چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ انہیں اس چیز کا علم ہے کہ قوم ایک صدمے سے گزر رہی ہے کیونکہ ہم سب امید لگا کر بیٹھے تھے کہ اس بار ہم ورلڈ کپ جیتیں گے، سب سے پہلے تو یہ کہ ہار جیت ہوتی ہے، وہ جب کپتان ہوتے تھے تو کھلاڑیوں سے کہتے تھے کہ آخری گیند تک لڑو اور پوری کوشش کرو، جب انسان نے پوری کوشش کی ہوتی ہے اور نتیجہ حق میں نہیں آتا تو پھر انسان سمجھ جاتا ہے کہ یہ اللہ کی مرضی ہے، فائنل میں پاکستانی ٹیم نے بڑی جان ماری اور آخری گیند تک کوشش کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتے، شاہین آفریدی کو انجری ہوگئی، اس کا تو کوئی کچھ نہیں کرسکتا، اسے انجری بھی ایسے وقت پر ہوئی جب وہ فرق ڈال سکتا تھا اور گیم چینج ہوسکتی تھی لیکن اس کے باوجود ہماری ٹیم جس طرح فائنل میں پہنچی ہے پوری قوم اس کو مبارکباد دے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بڑی دیر کے بعد کرکٹ دیکھی اور وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ دنیا میں بہترین فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے۔

FOLLOW US