Monday November 25, 2024

“ہمیں یقین ہے کہ کینیا پولیس ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے “، ڈی جی ایف آئی اے

نیروبی : ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ کینیا پولیس پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن حسن بٹ نے بتایا کہ کینیا پولیس اس افسر کو پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں کر رہی جس کا ہاتھ 2 ہفتے پہلے زخمی ہوا تھا۔ نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز “کے مطابق ڈی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کا امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کینیا پولیس 4 میں سے ایک شوٹر کو پاکستانی افسروں کے سامنے پیش نہیں کر رہی ، جس ایک افسر کو پیش نہیں کیا گیا ، اس کا ہاتھ 2 ہفتے قبل زخمی ہوا تھا، کینیا پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ارشد شریف کی گاڑی سے فائرنگ کی گئی تھی جس سے اس افسر کا ہاتھ زخمی ہو ا تھا ، اس شوٹر کا بیان بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کینیا پولیس کے 3 شوٹرز سے تحقیقاتی ٹیم نے گفتگو کی ہے ،تینوں شوٹرز کے بیانات میں نہ صرف گھمبیر تضادات ہیں بلکہ بے بنیاد بھی ہیں،ہمیں یقین ہے کہ کینیا پولیس پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ، کینیا پولیس اس شوٹر تک رسائی نہیں دے رہی جس کا ہاتھ 2 ہفتے قبل زخمی ہواتھا، اس افسر تک کینیا پولیس کا رسائی نہ دینا بہت عجیب ہے ، اس افسرا کا بیان بہت اہمیت کا حامل ہے، مشترکہ ٹیم کی تحقیقات ابھی غیر حتمی ہیں ، ٹیم جلد یو اے ای جائے گا، پولیس تحقیقات ہو رہی ہیں اس لیے اس موضوع پر بات نہیں کر سکتا،ارشد کی گاڑی کو ناکے پر روکنے کے اسباب پر شکوک پائے جاتے ہیں،۔

FOLLOW US