Monday November 25, 2024

ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے 12 نشانات ملے، 4ناخن بھی نہیں تھے ، ڈائریکٹر پمز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد : ڈائریکٹر پمز نے صحافی ارشد شریف شہید پر تشدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے جسم پر 12 تشدد کے نشانات ملے ، ان کے 4 ناخن بھی نہیں تھے ۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز ” کے پروگرام “آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ ” میں گفتگو کرتے ہوئے پمز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے بتایاکہ پوسٹمارٹم میں ارشد شریف کے جسم پر 12 تشدد کے نشانات پائے گئے ۔ ان کی دائیں کلائی پر تشدد کے نشانات ملے، سیدھے ہاتھ کی 4 انگلیوں کے ناخن نہیں تھے ، بائیں ہاتھ کی انگلی پر بھی زخم کا نشان ملا ہے ۔ اس حوالے سے فرانزک ہو رہ اہے جسکی رپورٹ میں سامنے آسکے کہ کس حد تک تشدد ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پمز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمیں کینیا سے پوسٹمارٹم کی رپورٹ نہیں ملی ، ہم نہیں جانتے کہ انہوں نے پوسٹمارٹم کیلئے جسم کے کس حصے کو استعمال کیا ،جب ہم نے دیکھا تو ارشد شریف کے ناخن نہیں تھے ہو سکتا ہے کہ کینیا میں پوسٹمارٹم کے دوران ناخن نکالے گئے ہوں۔ ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ اشد شریف کی تصاویر پمز سے ہی لیک ہوئیں، ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ ایسا کیسے ہوا ، ابتدائی رپورٹ پولیس کو دے دی ہے، ان کے اہلخانہ میں سے کوئی آئے گا تو رپورٹ دے دیں گے ۔

FOLLOW US